Breaking News
Home / Pakistan / جماعت اسلامی کا آج شام پھرشارع فیصل پردھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا آج شام پھرشارع فیصل پردھرنے کا اعلان

!جماعت اسلامی کا آج شام پھرشارع فیصل پردھرنے کا اعلان

کراچی : جماعت اسلامی سندھ نے ایک بار پھر بجلی کی بندش اور کے الیکٹرک کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کراچی ونگ کے سربراہ کی جانب سے آج شام پانچ بجے نرسری شارع فیصل پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث بدترین ٹریفک جام کا خدشہ ہے۔ شہری دفتر سے واپسی پر ہوشیار رہیں، جب کہ سڑکوں پر پھنسنے کے بجائے متبادل روٹ اختیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
کراچی میں شارع فیصل پر کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف آج دئیے جانے والے دھرنے کے استقبالیہ کیمپ میں گفت گو کرتے ہوئے نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقے 16 سے 20 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں، ڈیزل بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج عدالتیں کے الیکٹرک کے سامنے بے بس ہیں کیونکہ کوئی فیصلہ نہیں دیا جارہا، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نے 15 روز کا کہا تھا مگر ابھی تک ان کا کوئی جواب نہیں آیا،لگتا ہے گورنر بھی بے بس ہیں۔

Check Also

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

کراچی: سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک توڑ کر 90 قیدیوں کو …

Translate »