Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:08 AM
HomePakistanجرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج

جرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج

جرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج
جذام کے مرض کے خاتمے کے لئے 60 کی دہانی میں پاکستان آنے والی جرمن ڈاکٹر روتھ فاؤ علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
میری ایڈی لیڈسوسائٹی کی سربراہ اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر روتھ فاؤ کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
 ڈاکٹر روتھ فاؤ کو پاکستانی مدر ٹریسا بھی کہا جاتا ہے جو 60 کی دہائی میں جذام کے مرض کے خاتمے کے لئے پاکستان آئیں اور اپنی ساری زندگی پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردی۔
ڈاکٹر روتھ فاؤ گزشتہ 56 برسوں سے انسانیت کی خدمت کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں اور وہ کراچی میں قائم میری ایڈی لیپروسی سینٹر ہی میں بنے دو کمروں کے ایک مکان میں رہائش پذیر ہیں۔
ڈاکٹر روتھ فاؤ کی میری ایڈیلڈی لیپروسی سینٹر نامی غیر سرکاری تنظیم کراچی سمیت ملک بھر میں جلد کی خطرناک بیماری ‘جذام’ کے خلاف مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کا ہی نتیجہ ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں جذام کی بیماری کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں انہیں ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز اور ہلال پاکستان سمیت لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.