Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 4:44 AM
HomePakistanجدوجہد اپنے لیے نہیں پاکستان کے لیے کی: عمران خان

جدوجہد اپنے لیے نہیں پاکستان کے لیے کی: عمران خان

جدوجہد اپنے لیے نہیں پاکستان کے لیے کی: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ ساری جدوجہد اپنی ذات کے لیے نہیں کی بلکہ صرف پاکستان کے لیے کی۔ آج اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

پاناما کیس کے تاریخی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک طویل جدوجہد کی جس کے بعد ہمیں کامیابی ملی ہے۔ اللہ کا شکر گزار ہوں میں نے صرف کوشش کی تھی، کامیابی اللہ نے دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جے آئی ٹی کے ارکان قوم کے ہیرو ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے تاریخی فیصلے کے بعد اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف یا شریف خاندان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ جس کی بھی مخالفت کرتا ہوں کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.