Home / International / جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں وسط مدتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے آئندہ عام انتخابات میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شنزوایبے کو دارالحکومت ٹوکیو کے مقبول گورنر سے خطرہ درپیش ہوسکتا ہے۔ توقع ہے کہ جاپان میں وسط مدتی انتخابات 22 اکتوبر کو ہونگے۔
وزیراعظم شنزوایبے شمالی کوریا کے متعلق سخت موقف اور نئے ٹیکس پلان پر عوام سے نیا منڈیٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے پیر کو ملک میں وسط مدتی انتخابات کا اعلان کرکے جاپان کے عوام اور دنیا کو حیران کردیا تھا۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شنزوایبے کو وسط مدتی انتخابات میں اپنے مخالفین سے سخت مقابل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوواکی نے چند روز قبل ”پارٹی آف ہوپ“ کے نام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل دی ہے جس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور بڑی تعداد میں اراکین پارلیمان اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان میںحزب اختلاف کی جماعت بھی ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوواکی کی ”پارٹی آف ہوپ“ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔

Check Also

ایک سال کی جدوجہد کے بعد فلسطین کو انٹرپول میں رکنیت مل گئی

ایک سال کی جدوجہد کے بعد فلسطین کو انٹرپول میں رکنیت مل گئی

اسرائیل کی شدید مخالفت کے باوجود ایک سال کی جدوجہد کے بعد فلسطین کو انٹرپول …

Translate »