Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:14 AM
HomePakistanتحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو سیالکوٹ کا مافیا قرار دے دیا

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو سیالکوٹ کا مافیا قرار دے دیا

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو سیالکوٹ کا مافیا قرار دے دیا

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سیالکوٹ کے مافیا ہیں، ن لیگ اقامہ پارٹی میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔

عثمان ڈار نے نے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں کہ ان کی اہلیہ ہاؤسنگ اسکیم میں کروڑوں روپے کہاں سے لگارہی ہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف سے منی ٹریل طلب کی گئی تو یہ بھی عربی خط لے آئیں گے۔
اس موقع پر پارٹی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ان کی پارٹی وفاقی وزرا کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کروائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں، یہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تاثر دیتی ہے کہ یہ گئی تو سی پیک خطرے میں پڑجائے گا، سی پیک کا آئیڈیا مشرف دور میں آیا اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی کام ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف دبئی میں ایک کمپنی کے چیئرمین ہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.