Home / Pakistan / تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن، عمران خان کے مد مقابل نیک محمد خان ہوں گے

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن، عمران خان کے مد مقابل نیک محمد خان ہوں گے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں دو پینلز حصہ لے رہے ہیں چیئرمین کے عہدے کے لیے عمران خان کا مقابلہ نیک محمد خان سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے انتخابات میں عمران خان کا انصاف پینل کا مقابلہ نیک محمد خان کے احتساب پینل سے ہوگا۔

تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کمیشن نے دونوں پینلز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق چیئرمین کے لئے عمران خان کا مقابلہ نیک محمد خان سے ہوگا جب کہ وائس چیئرمین کے لئے شاہ محمودقریشی کا مقابلہ سید آفتاب شاہ سے ہو گا۔

اسی طرح سیکرٹری جنرل کے عہدے پر جہانگیر ترین اور ڈاکٹر شہزاد وسیم مدمقابل ہوں گے اور دیگر 11 گیارہ عہدوں پر بھی انتخابات 11 اور 12 جون کو ہون گے جس میں دو پینلز سے 14 ، 14 ارکان حصہ لیں گے۔

خیال رہے اس سے قبل ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے تاہم اس بار تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے مخالف پینل بھی موجود ہے۔

تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی کے شیڈول کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت الیکشن میں حصہ لینے والے پینلز کا اعلان آج ہو گیا ہے جب کہ ووٹنگ 11 اور 12 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ پینلز پراعتراض اٹھانے کی ڈیڈ لائن 7 جون مقررکی گئی ہے جب کہ انتخابی مہم چلانے کی آخری تاریخ 9 جون کو ہو گی اور انتخابی نتائج کا اعلان 12 جون کو کیا جائے گا۔

Check Also

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے اور کہا …

Translate »