Home / Business / تجارتی خسارہ چھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

تجارتی خسارہ چھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارے میں ساڑھے تینتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور تجارتی خسارہ چھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق معاشی ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث تجارت کا توازن بگڑ گیا، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم چھ ارب انتیس کروڑ ڈالر تک جا پہنچا، صرف اگست میں تجارتی خسارہ تین ارب بیالیس کروڑ ڈالر رہا۔
ادارہ شماریات کیجانب سے جاری اعداد وشمارکےمطابق درآمدات چوبیس فیصد اضافے کے ساتھ نو ارب اناسی کروڑ ڈالر ہوگئیں اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوا جبکہ جولائی اور اگست میں برآمدات کا حجم تین ارب انچاس کروڑ ڈالررہا ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق خدمات کی برآمدات میں پندرہ اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق انفراسٹرکچرمنصوبوں کے باعث مشینری کی درآمدات بڑھ رہی ہیں تاہم سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ برآمدات میں کی وجہ روپے کا اوور ویلیو ہونا ہے، عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستانی روپے کو اوور ویلیو قراردے چکے ہیں۔

 

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »