Home / Pakistan / بھارت کا سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنا قابل مذمت ہے، نفیس زکریا

بھارت کا سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکنا قابل مذمت ہے، نفیس زکریا

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک کر اپنے متعصب رویے کا ثبوت دیا ہے۔

بھارتی رویے پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو اٹاری بارڈرپرروک لیا گیا ہے جو گرو ارجن داس کی برسی کے لئے پاکستان آرہے تھے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ 100 کے قریب سکھ یاتریوں کو پاکستان ہائی کمیشن نے ویزا جاری کیا تھا جنہیں خصوصی ٹرین سےلاہورپہنچنا تھا لیکن بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان داخل نہیں ہونے دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کو لینے کے لیے سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی تھی جسے بھارت نےخالی واپس بھیج دیا اور بہانہ تراشا کہ خصوصی ٹرین کی بات ہوئی تھی ، سمجھوتہ ایکسپریس کی نہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ سکھوں کے مذہبی جذبات کو مد نظررکھتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے اور پاکستان نے ویزہ سمیت سکھ یاتریوں کے لیے تمام سہولتیں فراہم کردی تھیں لیکن بھارت کے نزدیک انسانی اقدار کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سے مسلسل ناروا سلوک رکھا جارہا ہے اور دوسری جانب بھارت نے پاکستانیوں کے لیے میڈیکل ویزا پربھی پابندی لگا رکھی ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کو بطورانسانی ڈھال استعمال کیا جارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے مزید کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرشہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے جس کا عالمی برادری کونوٹس لینا چاہیئے۔

Check Also

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے اور کہا …

Translate »