Breaking News
Home / Sports / بھارت کا جیتا ہوا 2011 کا ورلڈکپ فائنل فکس تھا، انکشاف

بھارت کا جیتا ہوا 2011 کا ورلڈکپ فائنل فکس تھا، انکشاف

کولمبو : سری لنکا کو بھارت نے نہیں ہرایا ، سری لنکا خود ہارا تھا، سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔

ولڈ کپ انیس سو چھیانے کے فاتح سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے پنڈورا باکس کھول دیا، رانا ٹنگا نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ 2011ء کا فائنل فکس قرار دے دیا۔

سابق سری لنکن کپتان بولے بھارت کے خلاف ٹیم جان بوجھ کر فائنل ہاری جبکہ کھلاڑیوں نے جی بھر کے خراب فیلڈنگ کی۔ کھلاڑیوں سے پوچھ گجھ ہونی چاہیئے۔

سری لنکن ٹیم کیسے ہاری؟ سب پتہ ہے، وقت آنے پر سب راز فاش کر دوں گا، شکست پر مقامی میڈیا نے بھی شور مچایا مگر تحقیقات نہ ہو سکیں، ارجنا رانا ٹنگا کا اپنے دعوے پر انکوائری کا مطالبہ کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہناہے کہ راناٹنگا کاالزام درست ہے تو فائنل کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ واضح رہے کہ دوہزار گیارہ کے ورلڈ کپ میں بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹ سےشکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔

Check Also

اگلی بارکراچی میں بین الاقوامی میچ ضرور ہوگا، مئیر کراچی وسیم اختر

اگلی بار کراچی میں بین الاقوامی میچ ضرور ہوگا، مئیر کراچی وسیم اختر

کراچی: مئیر کراچی وسیم اخترنے دعوی کیاہےکہ اگلی بارکراچی میں بین الاقوامی میچ ضرور ہوگا۔ …

Translate »