Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:32 PM
HomeInternationalبھارت نے پاکستان کی عسکری برتری تسلیم کرلی

بھارت نے پاکستان کی عسکری برتری تسلیم کرلی

بھارت نے پاکستان کی عسکری برتری تسلیم کرلی

نئی دلی: بھارتی فوج کے جنرل نے تسلیم کیاہےکہ پاکستان کےپاس بہترین فوجی انڈسٹریل بیس اوربھارت سے زیادہ دفاعی سامان کی برآمدات ہیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق دوروزہ ایمی کون کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے بھارتی فوج کے وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹینٹ جنرل سارتھ چاند نے کہاکہ بھارت کے اسلحہ بنانے والے کارخانہ وقت کے ساتھ اپنے آپ کواپ ڈیٹ نہیں کرسکے۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی فیکٹریاں ملک کی دفاعی ضروریات پورا نہیں کرسکیں۔
انھوں نے تسلیم کرتےہوئےکہاکہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان کے پاس بہترین دفاعی سامان بنانے والے ادارے ہیں ۔ پاکستان کی دفاعی برآمدات بھارت سے زیادہ ہیں۔
انھوں نے حیرت کااظہار کیاکہ بھارت کے اسلحہ سازاداروں میں احتساب کا کوئی طریقہ کار نہیں۔ بھارتی دفاعی اداروں میں تحقیق اور پیداوار بڑھانےکاکئی قابل ذکر کام نہیں ہورہا۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.