Home / International / بھارت نے اپنی فوج افغانستان بھیجنے سے امریکا کو صاف الفاظ میں انکار کردیا

بھارت نے اپنی فوج افغانستان بھیجنے سے امریکا کو صاف الفاظ میں انکار کردیا

نئی دہلی : بھارت نے اپنی فوج افغانستان بھیجنے کے حوالے سےامریکا کو صاف الفاظ میں انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نرملا ستیارمن نے امریکی ہم منصب جیمز میٹس سے نئی دہلی میں دوطرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت اپنی فوج افغانستان نہیں بھیجے گا ۔

بھارتی وزیر دفاع نے امریکی صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت افغانستان میں استحکام برقرار رکھنے ،ترقیاتی منصوبوں میں معاونت اور طبی میدان میں امداد کے لئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان سب اقدامات کے باوجود بھارتی فوجیوں ابھی افغانستان میں تعینات نہیں کیا جائےگا ۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »