Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:06 AM
HomeInternationalبھارت ؛ٹرین میں مسلم خاندان پرانتہاپسندوں کا حملہ

بھارت ؛ٹرین میں مسلم خاندان پرانتہاپسندوں کا حملہ

نئی دہلی : بھارت میں مسلمانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

مودی سرکار کی آشیر باد تلے تعصب پرست بھارتی انتہا پسند بےقابو ہونے لگے۔ بھارت میں مسلمان اقلیت کو نشانہ بنانے کے واقعات بڑھ گئے۔ تازہ ترین واقعے میں ٹرین میں سفر کرتے مسلم خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔

ریاست اتر پردیش کی ایک ٹرین میں سفر کرتے مسلم خا ندان پر تیس سے پینتیس افراد نے دھاوا بولا اور محمد شاکرکے خاندان کوسلاخوں اور ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ انتہا پسندوں نے شاکر کے ذہنی معذور بیٹے کو بھی نہ بخشا، یہی نہیں ان کا قیمتی  سامان بھی لوٹ لیا گیا۔

فرخ آباد حملے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مودی سرکارکی پولیس کو بھی مجبوراحرکت میں آنا پڑا۔ واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، چند افراد کی شناخت بھی ہوگئی لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔متاثرہ خاندان کے افراد  تین روز سےمقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس سے پہلے  عید کے موقعے پر دہلی میں سولہ سالہ لڑکے جنید کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کرشہید کردیا تھا۔

Share