Home / Tech / بھارتی مسلم نوجوان نے دنیا کا سب سے ہلکا سٹیلائٹ بنالیا

بھارتی مسلم نوجوان نے دنیا کا سب سے ہلکا سٹیلائٹ بنالیا

!بھارتی مسلم نوجوان نے دنیا کا سب سے ہلکا سٹیلائٹ بنالیا

چنئی:بھارتی مسلم نوجوان نے دنیا کا سب سے ہلکا سٹیلائٹ بنا لیا۔ امریکی خلائی ایجنسی ’’ناسا‘‘اس سیٹیلائٹ کو رواں سال جون میں مدار میں چھوڑے گی۔

یہ سٹیلائٹ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ایک قصبے سے تعلق رکھنے والے 18 سال باصلاحیت رفعت شاہ رخ کی ایجاد ہے جس کا نام سابق مسلمان بھارتی صدر اور سائنسدان اے پی جے عبدالکلام کے نام پر’’کلام سیٹ‘‘رکھا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رفعت نے بتایا کہ دنیا کا یہ سب سے ہلکا سٹیلائٹ مدار کے ذیلی حصے کی پرواز پر چار گھنٹے کے لیے جائے گا اور انتہائی کم قوت ثقل والے ماحول میں تقریبا 12 منٹ تک اپنا کام کرے گا۔ رفعت کے مطابق اسے پوری طرح سکریچ سے تیارگیا کیا ہے۔ سٹیلائٹ میں ایک نئے قسم کا کمپیوٹراور آٹھ دیسی قسم کے سینسر ہوں گے جن کا کام رفتار، گردش اور زمین کی قوت ثقل کو ناپنا ہوگا۔

Satellites

اس سٹیلائٹ کا وزن صرف 64 گرام ہے جسے ناسا اور آئیڈوڈل کمپنی کے تعاون سے منعقدہ مقابلے ’’کیوبز ان اسپیس‘‘ میں منتخب کیا گیا۔ رفعت کا کہنا ہے کہ وہ اسکے ذریعے ذریعے تھری ڈی پرنٹیڈ کاربنکارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

چنئی میں قائم سپیس کڈز انڈیا کے رہنما سائنسدان کے طور پرکام کرنے والے رفعت شاہ رخ کی یہ پہلی ایجاد نہیں، اس سے قبل صرف 15 سال کی عمر میں وہ ملکی سطح پر منعقدہ ایک مقابلے میں ہیلیم بیلون بھی بنا چکے ہیں۔

Check Also

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے اپنی گردش کے دوران ایسا تاریخی سفر کیا جو ماہرین …

Translate »