Breaking News
Home / Entertainment / بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں ۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں ۔

!نئی دہلی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں، انکی عمر 59 برس تھی، رات گئے ریما کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کوکیلبن ہسپتال اندھیری ویسٹ ممبئی میں داخل کروایا گیا تھا ، جہاں وہ چند لمحوں بعد انتقال کرگئیں

reema

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریما کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔

بھارت کی فلم نگری ممبئی (بمبئی) میں سنہ 1958 میں پیدا ہونے والی ریما نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا تھا، ہندی فلموں میں انہوں نے زیادہ ترمعاون اداکارہ کے کردار ادا کئے اوروہ عموماً ماں کے کردار میں نظر آئیں۔

reema

اداکارہ ریما لاگو اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے فلم “میں نے پیار کیا، ہم ساتھ ساتھ ہیں، کل ہو نا ہو، کہیں پیار نہ ہو جائے، دیوانے، واستو، کچھ کچھ ہوتا ہے، وجے پتھ‘ ناجائز اور دل والے جیسی مشہور فلموں میں سلمان خان، سنجے دت، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی ماں کے کردار ادا کئے۔

ریما کو ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی تھی, وہ “نام کرن‘” ، دو ہنسوں کا جوڑا، دھڑکن، تو تو میں میں، خاندان اور شریمان شریمتی جیسے ٹی وی سیریل میں اداکاری کر چکی ہیں۔

Check Also

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور کی دوستی …

Translate »