Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:23 PM
HomeSportsبھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنا دستخط شدہ بلا بطور عطیہ دیا

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنا دستخط شدہ بلا بطور عطیہ دیا

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنا دستخط شدہ بلا بطور عطیہ دیا

لندن: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کے لیے اپنا دستخط شدہ بلا بطور عطیہ دیا ہے۔

کوہلی نے یہ بلا صوبہ سندھ کے صحرائے تھر میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائے جانے والے اسپتال کے لیے عطیہ کیا ہے۔
بیٹ کو بہت جلد نیو کاسل میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم اسپتال کی تعمیر میں استعمال ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کوہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جیسے لوگوں ہی کی وجہ سے بہتری کی امید ابھی باقی ہے۔
جواباً ویراٹ کوہلی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی اور ان کی سماجی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز لندن میں اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور عماد وسیم نے بھی شرکت کی جنہوں نے اسپتال کے لیے خطیر رقم عطیہ کی۔
فاؤنڈیشن کے صدر اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ اسپتال کا ایک وارڈ ان دونوں کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاہم عماد وسیم نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عطیے کی شہرت نہیں چاہتے۔ ان کا مقصد صرف ایک اچھے کام کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
تقریب میں ویرات کوہلی کی وہ شرٹ بھی 5 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جو انہوں نے کچھ عرصہ قبل دستخط کر کے شاہد آفریدی کو بھجوائی تھی۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.