Home / International / بھارتی آرمی چیف سڑک کا غنڈہ ہے‘ کانگریسی رہنما

بھارتی آرمی چیف سڑک کا غنڈہ ہے‘ کانگریسی رہنما

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سندیپ ڈکشت نے بھارتی آرمی چیف کو’سڑک کا غنڈہ‘ قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق کانگریس کے رہنما سندیپ دکشٹ نےبھارتی آرمی چیف جنرل پبن روات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’سڑک کا غنڈہ‘ کہہ ڈالا۔ان کا کہناتھاکہ آرمی چیف جنرل بیپن راوت سڑک کے غنڈے کی طرح بیان بازی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین اگر پتھر پھینکنے کے بجائے ہتھیاروں کا استعمال کرتے تو یہ مسلح افواج کے لیے آسان ہوتا۔

واضح رہےکہ جنرل بپن روات نےمیجر گوگوئی کو بھی سراہا جنھوں نے گذشتہ دنوں پتھراؤ کرنے افراد کے سامنے ایک کشمیری نوجوان کو جیپ کے بونٹ کے سامنے انسانی ڈھال کے طور پر باندھ کر گشت کیا تھا۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »