Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:20 PM
HomeInternationalبھارتی آرمڈ فورس کےریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والےحملوں کی شدید مذمت کی

بھارتی آرمڈ فورس کےریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والےحملوں کی شدید مذمت کی

بھارتی آرمڈ فورس کےریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والےحملوں کی شدید مذمت کی

نئی دہلی: سابق بھارتی فوجیوں نے بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے وحیشانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمڈ فورس کےریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سابق بھارتی فوجیوں نے مودی کے نام لکھے گئےخط میں کہا کہ وہ اس وحشیانہ حملوں اور بربریت کے خلاف ’ناٹ ان مائی نیم‘ مہم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نریندر مودی کےنام خط میں فوجیوں نے کہا ہے کہ ہم لوگ میڈیا، سول سوسائٹی گروپ، یونیورسٹی، صحافی اور دانشوروں کے اظہار رائے کی آزادی پر حملےاور ان کے خلاف روز افزوں تشدد پر حکومت کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے نام خط میں مسلح افواج یعنی ملٹری، بحریہ اور فضائیہ کے 114 ریٹائرڈ فوجیوں کے دستخط ہیں۔
بھارت میں گائےچوری کاالزام‘2مسلمان نوجوان ہلاک
یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھارتی مشرقی ریاست آسام میں گائے چوری کےالزام میں مقامی لوگوں نے دو مسلمان نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
مسلمان بھارت میں رہنے کیلئے گائے کا گوشت چھوڑدیں
واضح رہے کہ 16 اکتوبر2015 کو بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ نےانتہاپسندی کا زہراگلتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکی دی تھی کہ اگروہ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو گائے کا گوشت کھانا چھوڑ دیں ۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.