Home / International / بنگلہ دیش : بارشوں نے تباہی مچادی، 4 فوجیوں سمیت 48 افراد ہلاک

بنگلہ دیش : بارشوں نے تباہی مچادی، 4 فوجیوں سمیت 48 افراد ہلاک

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 4 فوجیوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ رانگمتی اور بندر بن ضلع میں شدید بارشیں ہوئی ہیں، جس کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر میں 4 فوجیوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈینگ سے پہاڑی مقام رانگمتی میں 24 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے ہیں، 6 افراد قریبی ضلع بندربن میں لینڈ سلائیڈینگ کی زد میں آکر گھروں میں سوتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 16 افراد چٹاگانگ میں لقمہ اجل بن گئے، ضلع رانگمتی میں 4 فوجی راستے صاف کرنے کی کارروائی کے دوران مٹی کے تودے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر تباہ ہوئے، ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ 2010ء میں جنوب مغربی بنگلہ دیش میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »