Breaking News
Home / International / بنگلہ دیشی وزیراعظم نے بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کےلئے قائم کئے گئے عارضی کیمپوں کا دورہ کیا

بنگلہ دیشی وزیراعظم نے بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کےلئے قائم کئے گئے عارضی کیمپوں کا دورہ کیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کےلئے قائم کئے گئے عارضی کیمپوں کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم نے اس دوران روہنگیا مسلمانوں میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

کوکس بازار مہاجرین کیمپ کے دورے کے بعد وہ کوتوپالونگ کے علاقے میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ بھی جائیں گی۔

میانمار کی ریاست راکھین میں 25 اگست کو شروع ہونے والے نسلی تشدد کے بعد سے اب تک 3 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد سڑکوں کے کنارے پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کے زید رعد الحسین کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔

Check Also

میکسیکو میں بدترین زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد248تک جا پہنچی

میکسیکو سٹی : میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلے سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد …

Translate »