Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Wednesday / August 16, 2017 10:29 PM
HomeEntertainmentبنگلہ دیشی ماڈل نے ویڈیوکال پر شوہر سے بات کرتے ہوئے خودکشی کرلی

بنگلہ دیشی ماڈل نے ویڈیوکال پر شوہر سے بات کرتے ہوئے خودکشی کرلی

بنگلہ دیشی ماڈل نے ویڈیوکال پر شوہر سے بات کرتے ہوئے خودکشی کرلی

ڈھاکا: بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ماڈل ریسیلا بنت وزیر نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ ماڈل نے یہ انتہائی اقدام اس وقت اٹھایا جب وہ اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر رابطے میں تھیں ۔

ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق ریسیلا کو فوری طورپرڈھاکا میں واقع ان کے گھر سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔22 سالہ ماڈل ایک 4 سال کی بچی کی ماں بھی تھی جو واقعہ کے وقت اپنی نانی کے گھر میں تھی۔
انچارج گلشن پولیس اسٹیشن ابوبکرصدیق کے مطابق خودکشی کے پیچے اہم وجہ ماڈل کے گھریلو تقلقات ہوسکتے ہیں۔ ریسیلا خودکشی کے وقت ویڈیو کال پر اپنے شوہر امرالحسن سے بات کر رہی تھی۔ واقعے کے بعد ریسیلا کی ماں اور دیگر رشتہ داروں نے وہاں پہنچ کر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
سال 2012 میں ماڈلنگ کا آغاز کرنے والی ریسیلا ڈھاکہ کی اتیش دیپنکر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سےانگلش لٹریچر میں گریجویشن کر رہی تھیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.