Home / International / بنکاک اسپتال میں دھماکا، 24 افراد زخمی

بنکاک اسپتال میں دھماکا، 24 افراد زخمی

!بنکاک اسپتال میں دھماکا، 24 افراد زخمی

بنکاک : تھائی لینڈ میں مارشل لاء کی تیسری سالگرہ کے موقع پر بنکاک کے اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے، تاحال کسی نے

واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، حکومت نے مخالفین پر دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام لگادیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی فوجیوں، ان کے اہل خانہ اور ریٹائرڈ فوجیوں کے علاج کیلئے مشہور بنکاک کے اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے، حکومت اور فوج نے مخالفین کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکا تھائی لینڈ میں مارشل لاء کی تیسری سالگرہ کے موقع پر کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی، سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دھماکا خیر مواد اسپتال کی فارمیسی کے قریب کسی ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »