Home / Pakistan / Balochistan / بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت تین فوجی شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت تین فوجی شہید

پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت تین فوجی شہید ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی کے قافلے کو پنجگور کے علاقے مرغاب کور میں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ شہداء کی شناخت لیفٹننٹ کرنل عامر وقار، لانس نائیک مسعود اور سپاہی عرفان کے ناموں سے کی گئی ہے۔
حملے میں میں ایک کرنل سمیت تین اہل کار زخمی بھی ہوئے، جن کا نام کرنل شجیح اللہ، حولدار عطاء الرحمان اور سپاہی سعود ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والے جوانون کا تعلق 59 ونگ سے ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے واقعے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری فورسز کی قربانیاں قابل فخر ہیں، فورسز کی مؤثر کارروائیوں نے امن دشمنوں کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔

Check Also

بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی سمری منظور

بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی سمری منظور

کوئٹہ : بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی …

Translate »