Home / Pakistan / Balochistan / بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی سمری منظور

بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی سمری منظور

کوئٹہ : بلوچستان میں ایف سی کو پولیس اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سمری پر دستخط کردیئے۔

میڈیا کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے توسیع کی سمری منظوری کرلی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو دییے گئے پولیس کے اختیارات کی مدت 18اگست کو ختم ہوگئی تھی،جس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کی سمری وزیر اعلی بلوچستان کو ارسال کی جو انہوں نے منظوری کرلی۔

محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ کی منظور کردہ سمری وفاقی وزرات داخلہ کو بھجوائی ہے ،وفاقی وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد حتمی نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

Check Also

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت تین فوجی شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت تین فوجی شہید

پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں لیفٹننٹ …

Translate »