Home / Entertainment / برِ صغیر کے نامور گلوکارمحمد رفیع کو بچھڑے 37 برس بیت گئے

برِ صغیر کے نامور گلوکارمحمد رفیع کو بچھڑے 37 برس بیت گئے

برِ صغیر کے نامور گلوکارمحمد رفیع کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جن پر موسیقی ناز کرتی ہے ، اس عظیم گلوکار کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے مگر ان کی آواز آج بھی ہرطرف سر بکھیر رہی ہے۔

چوبیس دسمبر 1924 کو پیدا ہونے والا یہ گلوکار داتا کی نگری کے معروف محلے بھاٹی گیٹ کی گلیوں میں پل کر جوان ہوا، وہ ہر روز شہر کے سب سے بڑے لارنس گارڈن جا کر اپنی سریلی آواز کا جادو جگاتے۔مدھر ،رسیلی اور سحر انگیز گائیکی کا جب بھی ذکر آئے گا تو اس کا تاج برصغیر کے اس عظیم گلوکار کے سر ہی سجے گا جسے دنیا محمد رفیع کے نام سے جانتی ہے۔
محمد رفیع نے جب جب جو گایا امر ہو گیا،لڑکپن سے آخری سانسوں تک اپنی آواز کے جادو سے ہر ایک کو مسخر اور مسحور کئے رکھا۔اپنی گائیکی سے ایک جہاں کو اپنا گرویدہ بنانے والے محمد رفیع آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ایک حسیں یاد بن کر زندہ ہیں۔
چھتیس ہزار گیتوں، غزلوں، بھجنوں، نعتوں اور ترانوں کو اپنی آواز سے سجانے والا محمد رفیع کروڑوں انسانوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، جو انہیں سروں کے دیوتا کی طرح پوجتے ہیں۔
محمد رفیع کو پانچ مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ ملا، 1960میں پہلا جبکہ 1977 میں آخری فلم فیئر ایوارڈ ملا جبکہ انہوں نے ایک نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔
31 جولائی 1980کومحض 56برس کی عمر میں محمد رفیع کے جیون کا سنگیت خاموش ہوگیا، جس کا دکھ آج بھی ہر دل میں موجود ہے۔
ہر روز کروڑوں دل محمد رفیع کی آواز کے ساتھ دھڑکتے ہیں، وہ دلوں میں گھر کر جانے والے فنکار تھے، جن کو زمانہ صدیوں یاد رکھے گا۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »