Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:57 PM
HomePakistanبرطانوی وزیراعظم تھریسا مے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کام کرنے کی منتظر

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کام کرنے کی منتظر

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کام کرنے کی منتظر

اسلام آباد : برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ برطانیہ پاکستان کا قابل بھروسہ دوست ہے اور رہے گا۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کے ساتھیوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی کام کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزافغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا تھا اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی، دونوں رہنماؤں نے خطے کر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
ٰیاد رہے کہ گزشتہ ہفتےامریکہ کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہواشنگٹن : امریکہ کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوارٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کےدوران کہا کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ باہمی مفادات کے معاملات پر مل کر چلیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ عوامی سطح پرمضبوط تعلقات ہیں تاہم آئندہ مستقبل میں بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی۔
نواز شریف کی نااہلی کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.