Home / International / برطانوی دارلحکومت میں واقع ٹاور ہل اسٹیشن پر دھماکا

برطانوی دارلحکومت میں واقع ٹاور ہل اسٹیشن پر دھماکا

لندن: برطانوی دارلحکومت میں واقع ٹاور ہل اسٹیشن پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ سامنے آیا، اس بار دہشت گردوں نے لندن ہل ٹاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اب تک متعدد مسافر زخمی ہوئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو سیل کر کے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کیا، پولیس نے ممکنہ حملے کے پیش نظر مسافروں کو اسٹیشن سے دور رہنے کی ہدایت بھی کردی۔
ہل اسٹیشن پر دھماکے کے بعد ریسکیو کا کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے اور ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو لندن میں زیر زمین ٹرین اسٹیشن میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد زیر زمین کھڑی ٹرین کی ایک بالٹی میں رکھا گیا تھا۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »