Home / Entertainment / برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز

برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز

برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس پر انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے دلیپ کمار کے جسم میں پانی کی کمی اور ڈی ہائیڈریشن کی شکایت بتائی ہے۔
جب کہ 94 سالہ لیجنڈ اداکار گزشتہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور ان کی طبعیت میں مسلسل بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ دلیپ کمار کی تیمار داری کے لیے ان کی اہلیہ سائرہ بانو اسپتال میں موجود ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے دلیپ کمار کی مکمل نگہداشت کے بعد ان کی صحت میں خاصی بہتری آئی ہے۔
دلیپ کمار کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »