Home / Pakistan / بحری جنگی بیڑا دشت میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے

بحری جنگی بیڑا دشت میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے

!بحری جنگی بیڑا دشت میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے

کراچی : چین میں تیار ہونے والا بحری جنگی بیڑا دشت میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع میر حاصل بزنجو نے جنگی بیڑے کا نام بلوچستان کے دریا کے نام پر رکھنے کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بیڑے میں ایک اہم اضافہ چین میں تیار ہونے والا پی ایم ایس ایس دشت پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔

پی ایم ایس ایس دشت کی بیڑے میں شمولیت کی پروقار تقریب کراچی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی بندرگاہوں اور جہازرانی کے وفاقی وزیر میرحاصل خان بزنجو تھے ، میرحاصل خان بزنجو نے تقریب سے خطاب میں کہا پی ایم ایس ایس دشت بحری سیکیورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے، پاک چین دوستی مستقبل میں مزید پروان چڑھے گی۔

بحری بیڑے کا نام بلوچستان کے دریا کے نام پر رکھنے پر میر حاصل بزنجو نے شکریہ اداکیا۔

بحری بیڑہ جدید فن تعمیر مشینری اور دفاعی سازو سامان سے لیس ہے، بحری بیڑے کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو سی پیک کی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »