Home / Business / ‘بجلی بچائی نہیں جا رہی،حکومت نئے پلانٹس کے افتتاح میں لگی رہی ہے

‘بجلی بچائی نہیں جا رہی،حکومت نئے پلانٹس کے افتتاح میں لگی رہی ہے

سیالکوٹ : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بجلی بچانے پر زور نہیں دیتی، اگر اس طرف توجہ دی جائے تو مسئلے کا مستقل حل نکل آئے، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں رواں برس بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، لیکن جو لوگ بل نہیں دیتے ان کو بجلی نہیں بیچیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویوے میں پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رواں برس بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بل نہیں دیتے ان کی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔
وزیر پانی و بجلی دو ٹوک انداز میں بولے حکومت بجلی بچانے پر زور نہیں دیتی، بس یہی چاہتی ہے نئے پلانٹس کا افتتاح ہوتا رہے۔ مختلف اداروں اور صوبائی حکومت سے وصولیوں کا طریقہ بھی حوصلہ افزا آیا۔
صوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ سے 27 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں، جب کہ ‘خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ساتھ وصولیوں کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم بلوچستان کی جانب سے اب بھی عدم ادائیگی برقرار ہے۔
اپنی کارکردگی کے گن گاتے ہوئے خواجہ آصف نے اعداد و شمار کا ایسا گورکھ دھندا کھولا کہ ڈار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، طلب و رسد میں توازن کا ایسا نقشہ کھینچا کہ میزبان کو بھی گھما دیا۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »