Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 4:48 AM
HomeTrailerBollywoodبالی وڈ فلمساز کرن جوہر اور کاجول کے درمیان انسٹاگرام پر بات چیت کا آغاز

بالی وڈ فلمساز کرن جوہر اور کاجول کے درمیان انسٹاگرام پر بات چیت کا آغاز

بالی وڈ فلمساز کرن جوہر اور کاجول کے درمیان انسٹاگرام پر بات چیت کا آغاز

ممبئی: بالی وڈ فلمساز کرن جوہر اور کاجول کے درمیان انسٹاگرام پر بات چیت کا آغاز ہو گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے گذشتہ روز رکشا بندھن کے موقع پرپہلی بار اپنے دونوں بچوں کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جسے بہت سے لوگوں نے لائیک کیا جن میں سے ایک اداکارہ کاجول بھی تھیں ۔
کرن جوہر نے جو تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اس میں بتایا کہ روحی اور یش 6 ماہ کے ہو گئے ہیں۔ کرن جوہر کے یہ جڑواں بچے سیروگیسی کے ذریعے پید اہوئے تھے۔
تصویر لائیک کرنے کےبعد کاجول اور کرن جوہرکے مابین بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے جس سے امید کی جارہی ہے کہ دونوں پھر سے اچھے دوست بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ کاجول اور کرن جوہر ماضی میں بہت قریبی دوست رہے ہیں مگر پھران کے تعلقات سرمہری کا شکارہو گئے تھے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.