Home / Entertainment / بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا نے اپنی مالی دستاویزات جمع کرادیں۔

پاناما لیکس میں بھارت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے پر آف شور کمپنی اور اکاؤنٹس بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور انہیں جس آف شور کمپنی کا ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا ہے اس کی امیتابھ نے تردید کی ہے۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ کے بگ بیامیتابھ بچن سمیت ان کی بہو ایشوریا رائے اور بھارت کی 33 بڑی شخصیات کے خلاف پاناما لیکس میں تفتیش کا آغاز کیا۔
انکم ٹیکس کی تفتیش کے بعد امیتابھ اور ایشوریا نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹر(ای ڈی) کے ساتھ اپنے مالی معاملات کی دستاویزات بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرادی ہیں۔

Check Also

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور کی دوستی …

Translate »