Breaking News
Home / Entertainment / بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی فلم “حسینہ پارکر” کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی فلم “حسینہ پارکر” کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی فلم “حسینہ پارکر” کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق شردھا کپور کی فلم “حسینہ پارکر” جو تاخیر کا شکار ہو چکی ہے اب 22 ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی اور اداکارہ نے فلم کی تشہیری مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
شردھا کپور فلم “حسینہ پارکر” کے ساتھ ساتھ فلم “ساہو” اور بیڈ منٹن کی کھلاڑی سائنانہوال کی زندگی پر بننے والی فلم کا بھی حصہ ہوں گی۔
شردھا کپور نے فلم “حسینہ پارکر” کی تشہیری مہم کے دوران بنائی گئی تصویر بھی سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی شرٹ اور شارٹ کے ساتھ نیلے سینڈل پہن رکھے ہیں۔

Check Also

رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام

رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام

ممبئی :رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر ریلیز ہونے والی 3 بڑی فلمیں ناکام …

Translate »