Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 4:48 AM
HomeEntertainmentبالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری

بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری

بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری

ممبئی : بالی ووڈکےبےتاج بادشاہ دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اورانھیں آج اسپتال سے گھر بھیجاجارہاہے۔

دلیپ کمار کے آفیشل اکاؤنٹ سے ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ٹویٹ کیاہےکہ دلیپ کمارلیلاوتی اسپتال میں ڈاکٹرنیتن گوکھلے،ڈاکٹرارون شاہ،ڈاکٹرایس ڈی باپت اور ڈاکٹرآرسی شرما کے زیرعلاج رہے۔

دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آئی ہے اور انھیں آج گھر بھیجنےکافیصلہ کیاگیاہے۔ انھوں نے دلیپ کمار کے تمام چاہنے والوں اور دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے بھرپورخیال رکھنے پر شکرگزارہوں۔

دلیپ کمار ایک ہفتے قبل ڈی ہائیڈریشن اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن کےباعث اسپتال لائے گئے تھے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.