Home / TV & Film / بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ماں بن گئیں

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ماں بن گئیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے یتیم بچی کو گود لے لیا، انہوں نے بچی کا نام نشا رکھا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور ان کے شوہر نے گزشتہ ہفتے آشرم سے یتیم بچی کو گود لے لیا ، اس موقع پر اداکارہ سنی لیون کا کہنا تھا کہ یہ معنیٰ نہیں رکھتا کہ اولاد صرف حیاتیاتی طور پر آپکی ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ ممکن نہیں کہ میں اور میرے شوہر دنیا کے ہر بچے کو خوشیاں دے سکیں لیکن کسی ایک بچی کو اپنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بچی کو آشرم تمام تر ضروریات زندگی مہیا کرتا تھا لیکن پھر بھی یہ بچی صحت مند نہیں ہے اسے مزید توجہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے بچی کا نام نشا کور ویبر رکھا ہے ، بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بچی کا تعلق مہارشترا کے شہر لاتور سے ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر بچی کی تمام تر ذمیداری اُٹھانے کے لیے تیار ہیں، ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم اپنے خاندان کا آغاز کررہے ہیں۔

Check Also

شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر ساتھ؟

ممبئی : بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر فلم میں اکھٹے …

Translate »