Home / Pakistan / بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں سے متعدد مکانات منہدم جبکہ 2 خواتین بھی جاں بحق

بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں سے متعدد مکانات منہدم جبکہ 2 خواتین بھی جاں بحق

لاہور / پشاور: بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے جبکہ 2 خواتین بھی جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔
نارووال اور جہلم میں بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کئی علاقوں میں متعدد مکانات گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔
راولپنڈی، اسلام آباد و گرد و نواح اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں ڈوب گئیں۔ نکاسی آب کے لیے واسا کا عملہ مشینری لے کر پہنچ گیا۔
نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
ڈسکہ میں طوفانی بارش کے بعد پانی کے تیز بہاؤ کے باعث نالے کے کنارے ٹوٹ گئے جس سے متعدد دیہات اور فصلیں زیر آب آگئیں۔
دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ چھوٹی بڑی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بنوں کے علاقے آمندی میں موسلا دھار بارش کے باعث 4 مکانات منہدم ہوگئے۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے مزید نقصان کا بھی خدشہ ہے۔
شبقدر میں بھی تیز بارش سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کردی گئی۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »