Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:30 PM
HomePakistanاے این پی اور شیرپاؤ نے وزیراعظم کے فوری استعفے کی مخالفت کردی ـ اپوزیشن کا اجلاس

اے این پی اور شیرپاؤ نے وزیراعظم کے فوری استعفے کی مخالفت کردی ـ اپوزیشن کا اجلاس

اے این پی اور شیرپاؤ کی وزیراعظم کے فوری استعفے کی مخالفت

عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے وزيراعظم سے فوری استعفے کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کے طرزِ زندگی اور معلوم آمدن میں بہت فرق ہے۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد دو بڑی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اپوزيشن کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ، عوامی نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور عوامی مسلم لیگ کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے وزیراعظم کے فوری استعفے کی مخالفت کر دی۔

عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ فوری استعفے کے مطالبے سے متفق نہیں ہیں، مگر اس کےعلاوہ اپوزيشن تمام معاملات پر متفق ہے۔

یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی اسمبلی میں دو جب کہ قومی وطن پارٹی کی صرف ایک نشست ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.