Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:24 PM
HomePakistanPunjabایک ماہ کےدوران مہنگائی میں اضافہ

ایک ماہ کےدوران مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد: گزشتہ ایک ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.34 فیصد اضافہ ہواہے۔

ادارہ شماریات کےمطابق پیاز،مرغی ، آلو، انڈے، چائے، چاول اور دودھ مہنگا ہوا ہے ادارہ شماریات نے بتایاکہ جولائی 2016 کی نسبت جولائی 2017 میں مہنگائی 2.91 فیصد اضافہ ہواہے۔ایک ماہ میں پیاز 10 فیصد جبکہ آلو کی قیمت میں 4.18 فیصد اضافہ ہوا۔مرغی 4.33 فیصد، انڈے 3.75 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات نےمزیدبتایاکہ گزشتہ ایک سال میں چائے کی قیمت میں 26.47 فیصد اضافہ ہوا۔صابن 20.61 فیصد،سیب 19.51 فیصد،باسمتی چاول 14.53 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سیمنٹ 3.16 فیصد، ٹیٹرا ملک پیک 2 فیصد،  گھر کے کرایوں میں 1.5 فیصد اضافہ ہواہے۔

اس دوران  آلو 12.24 فیصد جبکہ پیٹرول 10.29 فیصد مہنگا ہوا۔

Share