Home / Business / ایک تولہ سونا 50ہزار روپے کا ہوگیا

ایک تولہ سونا 50ہزار روپے کا ہوگیا

!ایک تولہ سونا 50ہزار روپے کا ہوگیا

کراچی : عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک بار پھر ایک تولہ سونا 50 ہزار روپے کا ہو گیا۔
منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2 ڈالر کے اضافے سے فی او نس سونے کی قیمت 1234 ڈالر ہوگئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 49 ہزار 950 روپے سے بڑھ کر 50 ہزار روپے پر جا پہنچی۔
اسی طرح 43 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 857 روپے پر جا پہنچی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 730 روپے پر برقرار رہی۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »