Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Friday / August 18, 2017 4:10 AM
HomePakistanایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا، مریم نواز کا فیصلے پر ردعمل

ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا، مریم نواز کا فیصلے پر ردعمل

ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا، مریم نواز کا فیصلے پر ردعمل

میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا۔

مریم نواز نے پاناما کیس کے فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا لیکن ہم بھرپور طاقت اور قوت کے ساتھ انہیں (نوازشریف) کو واپس دیکھیں گے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے جس کے بعد نوازشریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور کابینہ بھی تحلیل ہوچکی ہے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.