Home / Pakistan / ایم کیو ایم کے چار کارکنان کو 21 سال قید کی سزا

ایم کیو ایم کے چار کارکنان کو 21 سال قید کی سزا

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے چار کارکنان کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں 21 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان یعقوب، ذوالقرنین، حیدر اور عمران کو جیل دھماکا خیزمواد اوراسلحہ ایکٹ کے کیس میں 21، 21 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے چاروں ملرمان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، مقدمے کا فیصلہ دہشت گردی کے پیش نظرانسداد دہشت گردی جیل کمپلیکس میں سنایا گیا۔

واضح رہے مذکورہ ملزمان کوسی ٹی ڈی نے 2016 میں ایف بی ایریا سے گرفتارکیا گیا تھا اور مجرموں سے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا تھا۔

خیال رہے ملزمان خطرناک مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور قتل و غارت گری سمیت بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی جن کے مقدمات کی سماعت سخت سیکیورٹی میں جیل کمپلیکس میں ہی کی گئی تھی۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »