Home / Pakistan / Sindh / ایم کیوایم کے باغی رہنما سلیم شہزاد کا بڑا اعلان

ایم کیوایم کے باغی رہنما سلیم شہزاد کا بڑا اعلان

کراچی : ایم کیو ایم سے علیحدہ ہونے والے رہنما سلیم شہزاد نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا،۔

طویل عرصے خود ساختہ جلا وطنی کاٹ کر پاکستان آنے والے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

صورت حال پر بات چیت میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دینا چاہئیے، بلکہ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انہیں کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گزشتہ برس 22 اگست کو ایم کیو ایم لندن کے بانی الطاف حسین کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعروں پر جہاں متحدہ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کی،وہیں پارٹی بھی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، تاہم سلیم شہزاد نے خود کسی دھڑے میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ اس سے قبل 2014میں سلیم شہزاد کی جانب سے جاری سنسنی خیز بیان نے بھی ملکی سیاست میں ہلچل مچائی۔

سلیم شہزاد نے مارچ 2014میں متحدہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم میں متعدد ایسے عناصر موجود ہیں جو کراچی میں بھتہ خوری، قتل عام اور اسمگلنگ جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔سلیم شہزاد کے بغاوتی بیان کے بعد بانی ایم کیو ایم کی جانب سے اسی روز سلیم شہزاد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی جو تاحال بحال نہ ہوسکی، انہوں نے 2ماہ قبل 15اکتوبر 2015کو بھی ایک بیان جاری کیا کہ وہ سیاست چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »