Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 7:00 AM
HomePakistanSindhایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، خریدار قیمتوں سے پریشان

ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، خریدار قیمتوں سے پریشان

کراچی : کراچی میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، اس سال ساڑھے 3 لاکھ سے زائد جانور لائے جائیں گے لیکن منڈی میں جانوروں کی قیمتیں خریداروں کیلئے چیلنج بن گئیں۔

کراچی کے سپرہائی وے پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عید قرباں کیلئے ہزاروں جانور پہنچادیئے گئے، منڈی میں جانور آنا شروع ہوئے تو شہریوں سے بھی گھروں میں رہا نہ گیا، چھٹی کے دن جانور خریدنے آن پہنچے، جیب تو گرم  ہے لیکن قیمتیں پہنچ سے دور ہیں۔

رواں سال مویشی منڈی میں 3 لاکھ سے زائد جانور لائے جائیں گے، جن کیلئے ویکسینیشن کا بھی انتظام ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے مویشی منڈی 800 ایکڑ پر لگائی گئی ہے، اس تمام 26 بلاکس میں جانوروں کیلئے انتظام کیا جارہا ہے۔

Share