Home / International / ایرانی صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو برتری

ایرانی صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو برتری

!ایرانی صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو برتری

 تہران: ایران کے صدارتی انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق موجودہ صدر حسن روحانی کو برتری حاصل ہے۔ ان کے حریف ابراہیم رئیسی کئی لاکھ ووٹوں کے فرق سے پیچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حسن روحانی کو 2 کروڑ 16 لاکھ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے سب سے مضبوط حریف ابراہیم رئیسی کو اب تک صرف 1 کروڑ 40 لاکھ ووٹ حاصل ہوئے۔

اب صرف 40 لاکھ ووٹوں کی گنتی باقی رہ گئی ہے اور بظاہر یوں محسوس ہورہا ہے کہ حسن روحانی انتخابی معرکہ جیت چکے ہیں۔

صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی نے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ابتدائی سرکاری نتائج کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا۔

ووٹنگ ٹرن آؤٹ 70 فیصد

ایران میں 12 ویں صدر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہتر رہا اور خواتین اور بزرگوں سمیت نوجوان افراد نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق ایران میں 4 کروڑ لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے پہلا ووٹ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے کاسٹ کیا گیا جس کے بعد پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا جو بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہا۔ بعد ازاں پولنگ کے وقت میں 4 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا۔

صدارتی انتخابات کے لیے ملک بھر میں 63 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔

اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور ملک بھر میں 3 لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔

۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »