Breaking News
Home / news / آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

آزادی کپ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے ہرادیا۔

ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنالیے۔
ورلڈ الیون کی جانب سے اوپنر تمیم اقبال اور ہاشم آملہ نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا لیکن 43 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 18 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
چھٹے اوور میں ہی ہاشم آملہ بھی 26 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔
ورلڈ الیون کی تیسری وکٹ 13 ویں اوور میں کپتان فاف ڈوپلیسی کی گری جو 29 رنز بناکر شاداب کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
رومان رئیس نے جارح مزاج ٹم پین کا 25 رنز پر سہیل خان کی گیند پر آسان کیچ لیا جب کہ ڈیوڈ ملر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جو شاداب خان کی گھومتی ہوئی گیند پر وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
جارح مزاج گرانٹ ایلیٹ 14 رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2 گیندوں پر 8 رنز بنانے کے بعد مورنی مورکل کی گیند پر ہاشم آملہ کو کیچ دے بیٹھے۔
پاکستان اوپنر احمد شہزاد 39 رنز پر بین کٹنگ کی گیند پر سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد اور بابر اعظم نے تیسری وکٹ پر 122 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 16 ویں اوور میں اس وقت گری جب بابر اعظم 86 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے۔
بابر اعظم نے شاندار اننگ میں 10 چوکے اور 2 چھکے لگائے تاہم وہ پاکستانی سرزمین پر سنچری بنانے والے پہلے بلے باز نہ بن سکے۔
18 ویں اوورز کی آخری گیند پر پاکستان کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی مڈل آرڈر بیسٹیمن شعیب ملک نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 20 گیندوں پر4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر تھسارا پریرا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
عماد وسیم نے بھی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 4 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ورلڈ الیون کی جانب سے تھسارا پریرا نے دو جبکہ عمران طاہر، بین کٹنگ اور مارنی مارکل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فخر زمان، احمد شہزاد، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ہماری ٹیم میں 8 کھلاڑی ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں تاہم ورلڈ الیون کے خلاف بھرپور انداز سے بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہ بن سکے جب کہ عثمان شنواری کی جگہ سہیل خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
ٹاس سے قبل مہمان ٹیم کو خصوصی رکشوں میں لایا گیا تو شائقین کرکٹ کے جوش میں مزید اضافہ ہوگیا۔
مہمان کھلاڑیوں کو رکشوں میں گراؤنڈ کے چکر لگوائے گئے اور شائقین نے کھڑے ہو کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

Check Also

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

لاہور: ریٹرننگ آفیسر نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان …

Translate »