Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Sunday / August 20, 2017 6:58 AM
HomeSports”انگلینڈ کے خلاف میچ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے یہ کام لیا جائے“ شعیب اختر کا اہم ترین مشور ہ

”انگلینڈ کے خلاف میچ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سے یہ کام لیا جائے“ شعیب اختر کا اہم ترین مشور ہ

لاہور: پاکستان کے سابق سٹارکرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف آسان ہدف کو مشکل بنا کر پورا کیا لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔
تفصیل کے مطابق چیمپینز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرشعیب اختر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آسان ہدف کو مشکل بنا کر پورا کیا گیا لیکن خوشی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔انہوں نے سیمی فائنل کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بلے بازی کے شعبے میں مزید گہرائی تک جانا پڑے گا ۔شعیب اختر نے مشورہ دیا کہ شعیب ملک کو محمد حفیظ کی جگہ تیسرے نمبر پر بھیجا جائے اور حفیظ کو بعد میں بیٹنگ کرائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کوگیند بازی کے شعبے میں بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر شعیب اختر نے سوشل میڈ یا صارفین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ متفق ہوں کہ چیمپینز ٹرافی کے بعد اب ہمیں اپنے مستقبل کے کھلاڑیوں پر توجہ دینی چاہیے ۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.