Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 4:49 AM
HomeEntertainmentانٹرنیٹ کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے تمام صارفین کے لیے میسجنگ فیچر کی سروس متعارف کروادی

انٹرنیٹ کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے تمام صارفین کے لیے میسجنگ فیچر کی سروس متعارف کروادی

انٹرنیٹ کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے تمام صارفین کے لیے میسجنگ فیچر کی سروس متعارف کروادی

نیویارک: انٹرنیٹ کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے تمام صارفین کے لیے میسجنگ فیچر کی سروس متعارف کروادی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی خاصی بڑی تعداد ویڈیوز تلاش یا شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب ویب سائٹ کا سہارا لیتی ہے، ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین کا عرصہ دراز سے شکوہ تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس فورم پر بات چیت نہیں کرسکتے۔
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب نے صارفین کے لیے پہلے آزمائشی اور اب باقاعدہ چیٹ فیچر متعارف کروادیا، جس کے بعد اب صارفین ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف معلومات شیئر بلکہ باآسانی چیٹ بھی کرسکیں گے۔
یوٹیوب کے مطابق چیٹ فیچر کا اضافہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے علاوہ ویب سائٹ صارفین کے لیے بھی کیا گیا ہے، اب کوئی بھی شخص یوٹیوب پر فالو کرنے والے شخص نے پرائیوٹ ونڈو میں چیٹ کرسکے گا، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب پر آئی ڈی کا ہونا لازمی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد خاص طور پر موبائل صارفین کو تفریح فراہم کرنا تھا، اب صارفین دوستوں کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرسکیں گے اور 30 افراد پر مشتمل گروپ بھی تشکیل دے سکیں گے۔
اس ضمن میں یوٹیوب نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتاہے کہ یہ صارفین اس چیٹ فیچر کی سہولت سے کس طرح لطف اندوز ہوسکیں گے، یوٹیوب انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین زیادہ دیر تک ویب سائٹ پر موجود ہیں گے اور اس طرح وہ دیگر ویب سائٹس کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
واضح رہے یوٹیوب کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش گزشتہ سال مئی میں کی گئی تھی تاہم نقائص کو دور کر کے اب یہ سہولت تمام صارفین کے لیے متعارف کروادی گئی ہے۔
یوٹیوب فیچر متعارف ہونے کے صارفین کو بات چیت کے لیے اب کسی اور ویب سائٹ کا سہارا لینا نہیں پڑے گا بلکہ اب وہ اپنے خیالات ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ پر ہی چیٹ کے ذریعے شیئر کریں گے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.