Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:28 PM
HomeSportsانسان دوست محمدعلی کوبچھڑے سال ہوگیا

انسان دوست محمدعلی کوبچھڑے سال ہوگیا

دنیائے باکسنگ کے عظیم باکسر اور انسان دوست محمد علی کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہوگیا،محمد علی کی یاد میں ان کے ہوم ٹاؤن میں چھ ہفتے کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
باکسنگ رنگ کے آل ٹائم کنگ ،عظیم فلاسفر، مبلغ اور انسان دوست محمد علی نے سترہ جنوری 1942کو ایک سیاہ فام عیسائی گھرانے میں آنکھ کھولی،سائیکل چوری نے ان کی زندگی بدل دی،بارہ سال کے مارکلیس کلے نے ساری زندگی حریفوں کو سائیکل چور سمجھا۔
رنگ میں جو بھی سامنے آیا،اڑا کررکھ دیا،کیرئیر کی 61پروفیشنل فائٹ میں حریف کو 37بار ناک آؤٹ کیا، 56 میں فاتح رہے، 5میں شکست ہوئی،ویت نام میں امریکی بربریت کے خلاف آواز اٹھائی جیل کی ہوا کھائی لیکن سر نہیں جھکایا۔

اسلام قبول کیا اور اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔ باکسنگ کیرئیر ختم ہوا تو محمد علی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہوگئے،دنیا بھر میں ان کی آرگنائزیشن نے جنگ سے متاثرہ بچوں کی مدد کی جبکہ صحت کے شعبے میں بھی ضرورت مندوں کے کام آئے۔

 

یہ عظیم باکسر تین جون 2016 کو دنیا سے کوچ کرگیا لیکن اسے بھولنا آسان نہیں۔ امریکہ میں ان کے ہوم ٹاؤن میں محمد علی کی یاد میں چھ ہفتوں تک تقریبات جاری رہیں گی۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.