Home / Pakistan / اندرون اور بیرون ملک جانے والی سولہ پروازیں منسوخ

اندرون اور بیرون ملک جانے والی سولہ پروازیں منسوخ

اسلام آباد: شدید گرمی کے باعث مسافروں کی تعداد انتہائی کم ہے اسلام آباد ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانے والی سولہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، فلائٹ انکوائری کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔
کراچی سے اسلام آباد آنے والی پانچ پروازیں بھی روانہ نہ ہوئیں، ابوظہبی ۔ کابل ۔ دبئی اور لاہور جانے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ دبئی ۔ کابل ، لاہور سے آنے والی تین پروازیں بھی منسوخ کی گئیں ۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »