Breaking News
Home / International / امریکی صدرکا پیرس موسمیاتی معاہدے سے الگ ہونیکا اعلان

امریکی صدرکا پیرس موسمیاتی معاہدے سے الگ ہونیکا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس موسمیاتی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج سے پیرس معاہدے کی تمام غیر لازم شقوں پر عمل درآمد روک دے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکا کے پیرس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں اور اسے پھر سے طے کرنے کے لیے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے تاکہ ایسا معاہدہ ہو جو امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے بہتر ہو۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملے پر فرانس، جرمنی، اٹلی نے مزید مذاکرات سے انکار کردیا، جب کہ یورپی یونین اور چین پیرس معاہدے کو آگے بڑھانے کے عہد کا اعلان کیا ہے ۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کاروں سے کہیں گے کہ سمجھوتے کی نئی شرائط منوائیں ۔ امریکا ’گرین کلائمیٹ فنڈ‘ کی فنڈنگ فوری طور پر روک دے گا، کیونکہ بہت بڑی رقم ضائع ہو رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکا کے پیرس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں اور اسے پھر سے طے کرنے کے لیے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں گے تاکہ ایسا معاہدہ ہو جو امریکی ٹیکس دہندگان کے لیے بہتر ہو۔

Check Also

سمندری طوفان ماریا کا رخ ڈومینیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اب پورٹوریکو کی طرف

سمندری طوفان ماریا کا رخ ڈومینیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اب پورٹوریکو کی طرف

پورٹوریکو : سمندری طوفان ماریا ڈومینیکوکے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اب پورٹوریکو کا …

Translate »