Home / International / امریکی سینیٹ میں روس،ایران،شمالی کوریا پرپابندیوں کا بل منظور

امریکی سینیٹ میں روس،ایران،شمالی کوریا پرپابندیوں کا بل منظور

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے سے متعلق نیا بل منظور کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا بل منظور کرلیا ہے۔ بل کے حق میں 98، جب کہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ آئے، جب کہ حتمی منظوری کے لیے بل صدر ٹرمپ کو بھجوادیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل میں کہا گیا ہے کہ روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے پیش نظر اس پر پابندیاں سخت کی جائیں گی۔ بل میں یورپ کی ایسی کمپنیاں جو روس میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
ادھرسینیٹ میں منظور شدہ بل میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت کرنے اور شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے نتیجے میں ان ممالک پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اہم بل حتمی منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھجوادیا گیا ہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »